اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جو میرے ساتھ ہوا نہیں چاہتا کہ وہ بابر اعظم کے ساتھ ہو: سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہیں ۔ان کی کارکردگی وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر ہو رہی ہے۔

یو ٹیوبر نادر علی کے ساتھ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے،بابراعظم بھی سیکھ رہے ہیں ۔ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔

مورنے مورکل کو قومی ٹیم کابولنگ کوچ اور مکی آرتھر کو کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

سرفراز کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے جو ان کے ساتھ ہوا وہ بابر اعظم کے ساتھ بھی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم بننے میں کپتان بننے میں وقت لگتا ہے۔میرا بابر کو مشورہ ہے کہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطہ بڑھائیں اوراپنی کارکردگی پر توجہ دیں ۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے مزید بھی کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز کی سب سے زیادہ دوستی بھارتی کرکٹرز کے ساتھ دیکھی ، اب کرکٹ کم ہو گئی ہے جس کے باعث اب نئے لڑکوں کے درمیان وہ تعلق نہیں رہے۔پاکستان میں سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں بھارت کو پاکستان آنا چاہیے۔

بوائے فرینڈ کی خود کشی سے دل براداشتہ لڑکی نےخود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی

انہوں نے کہا کہ میرے استاد اور آئیڈیل معین خان ہیں ۔ وکٹ کیپر بننے کا شوق بھی انہی کو دیکھ کر پڑا۔ معین خان ابھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کوچ ہیں تو پی ایس ایل میں ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔