اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب اور پختونخوا کے انتخابات میں التواکا کیس: 4 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں التوا کے کیس میں 5 رکنی بینچ ٹوٹنے کے بعد 4 رکنی بینچ کل دن 11 بجے سماعت کرے گا۔

آج کیس کی سماعت کے آغاز پر 5 رکنی بینچ میں شامل جسٹس امین الدین نے سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے بینچ سے علیحدگی اختیار کر لی ۔

جو میرے ساتھ ہوا نہیں چاہتا کہ وہ بابر اعظم کے ساتھ ہو: سرفراز احمد

عدالتی عملے میں نے بتایا کہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئ ہے۔ کل چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سرابراہی میں 4 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بینچ ٹوٹنے کے بعد ججز چیمبر میں طویل مشاورت ہوئی جس کے بعد کیس کے متعلق کل سماعت کا فیصلہ کیا گیا۔

عام انتخابات کے التوا کا کیس: سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

یاد رہے کہ جسٹس امین الدین نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی تھی۔جسٹس امین الدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد بینچ میں نہیں بیٹھ سکتا۔