اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پانچ رکنی بنچ ہو یا فل کورٹ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن التوا کیس کی سماعت کیلئے چاہے پانچ رکنی بنچ ہو یا کورٹ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

عمران خان ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انتخابات آئین میں فراہم کردہ مدت 90 روز کے دوران ہو رہے ہیں یا نہیں،

بینچز تشکیل دیناچیف جسٹس کاانتظامی اختیار ہے:جسٹس شاہد وحید کا اختلافی نوٹ

عمران خان نے کہا کہ ہم نے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے قبل اپنے اعلی ترین آئینی ماہرین سے مشاورت کی تھی، سب کی متفقہ رائے یہی تھی کہ 90 روز میں الیکشن کرانے کی آئینی شق سے انحراف نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکن اب مجرموں کی امپورٹڈ حکومت ، انکے متنازعہ لیکشن کمیشن نے آئین کا کھلا مذاق بنایا ہوا ہے۔

پنجاب اور پختونخوا کے انتخابات میں التواکا کیس: 4 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا

عمران خان نےکہا کہ دستور کی مختلف شقوں کو اپنے لیے قابل عمل اور دوسروں کیلئے قابل نفاذ قرار دے کریہ گروہ دراصل پاکستان کی اساس پر حملہ آور ہے جو آئین وقانون کی حکمرانی پر استوار ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ لوگ انتخابات سے خوف زدہ ہیں اور اپنےسزا یافتہ مجرم قائدین کو بچانے کیلئے اس قدر بے چین ہیں کہ قانون کی حکمرانی کی آخری علامت تک کو مٹانے پر آمادہ ہیں۔