اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بینچز تشکیل دیناچیف جسٹس کاانتظامی اختیار ہے:جسٹس شاہد وحید کا اختلافی نوٹ

جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ حافظ قرآن کیس میں وہ باتیں زیر بحث لائی گئیں جو کیس کا حصہ ہی نہیں تھیں۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اگر کسی جج کو بینچ کی تشکیل پر اعتراض ہےتو وہ کیس سننے سے معذرت کر سکتے تھے، موجودہ خصوصی بنچ بھی قانون کے مطابق تشکیل دیا گیا۔

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں کتنے لاکھ کیسز التواء کا شکار ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو بیس اضافی نمبر دینے کے کیس میں جسٹس شاہد وحید نے پانچ صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کر دیا ۔

جسٹس شاہد وحید نے لکھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا ، ازخودنوٹس میں وہ باتیں زیر بحث لائی گئیں جو کیس کا حصہ ہی نہیں تھیں۔

پنجاب اور پختونخوا کے انتخابات میں التواکا کیس: 4 رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا

جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ بنچر تشکیل دیناچیف جسٹس کاانتظامی اختیار ہے، سپریم کورٹ از خود نوٹس نمبر2022/4 قرار دے چکا ہےکہ چیف جسٹس ہی بنچر بنانے کا اختیار رکھتے ہیں۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ ججز بنچ کی تشکیل پر اعتراضات نہیں اٹھا سکتے ہیں،اگر ججز کو بنچ کی تشکیل پر اعتراض تھاتو وہ کیس سننے سے بھی معذرت کر سکتے تھے۔