اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پڑھائی کا دباؤ:میڈیکل کی طالبہ نے چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

بھارت کی طالبہ نے اسپتال کی چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ طالبہ سرکاری میڈیکل کالج میں زیرتعلیم تھی،جس نے مبینہ طور پر چھت سے چھلانگ لگا کراپنی زندگی داؤ پر لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ طالبہ میڈیکل فرسٹ ایئرمیں زیر تعلیم تھی ، گزشتہ کچھ دنوں سے پڑھائی اور امتحان کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور پچھلےتین چار دنوں سے وہ اکثر روتی رہتی تھی۔

پولیس نے مزید یہ بتایا کہ والدین کی جانب سےطالبہ کو امتحان میں شرکت کرنے پر زور دیا گیا۔ذہنی تناؤ کی وجہ سے والدین طالبہ کو ماہرین نفسیات کے پاس بھی لے کر گئے۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش طالبہ کے پاس سے خود کشی کرنے کا کوئی تحریری نوٹ بھی نہیں ملا تاہم واقعے کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات جاری ہیں ۔