اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی کرکٹر دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں : شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے کنگ اور آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائڈر کے مالک شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹر ٹی 20 کے بہترین کھلاڑی ہیں ۔

شاہ رخ خان کی 2010 کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستانی کرکٹرز کی تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں ۔

ویڈیو کو پاکستانی گلو کار علی ظفر نے دوبارہ سے پوسٹ کیا جس میں وہ آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کو شامل نہ کرنے کے حوالے سے دباؤ کا ذکر تے نظر آ رہے ہیں ۔

شاہ رخ خان ویڈیو میں اس بات کا بھی اقررار کرتے نظر آئے کہ وہ پاکستانی آلراؤنڈر عبدالرزاق کوٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے 11 کرکٹرز آئی پی ایل کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے لیکن بعد میں کسی ایک کو بھی نہیں لیا گیا۔

پاکستانی کرکٹر کو اپنی لیگ سے نکالنے پر آئی پی ایل کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہےاور پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت پر شاہ رخ خان کو شدید مخالفت کا سامنا رہا ہے۔