اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آج یہ لوگ ہمیں پہچانتے نہیں، ہماری وجہ سے ہی آج جھنڈے لگا کر پھر رہے ہیں:راجہ ریاض (ن) لیگ پر برس پڑے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض پارلیمنٹ کے اجلاس میں (ن) لیگ پر برس پڑے ۔

راجہ ریاض نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ہم سب سے آگے تھے۔ اگر عمران خان کی حکومت آئی تو سب سے پہلے ہم جیلوں میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ہم نے کام کیا آج یہ سب وزارتوں کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔آج ہم ان کو نظر نہیں آتے ،ان میں سعد رفیق بھی شامل ہیں جنہیں ہم نظر نہیں آتے ہو سکتا ہے آج انہیں میرا نام بھی یاد نہ ہو۔

عمران خان کی حلف برداری کی تقریب ڈی چوک اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی

ان کا کہنا تھا کہ جو ہم نے کام کیا اس وجہ سے آج یہ گاڑیوں پر جھنڈے لگا کر گھوم رہے ہیں ۔اگر ہم عمران خان کے خلاف نہ کھڑے ہوتےتوآج یہ سب جیلوں کی چکیوں میں قید ہوتے۔ ہمیں یہ فخر حاصل ہے کہ ہم نے اس ملک دشمن آدمی کو کرسی سے اتارا۔ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے جو ہم سے کوئی بھی نہیں چھین سکتا۔

آج یہ لوگ ہمیں پہچانتے نہیں ہیں، ہماری وجہ سے ہی آج جھنڈے لگا کر پھر رہے ہیں، ہماری وجہ سے وزارتوں کے مزے لے رہے ہیں ورنہ انھوں نے جیلوں میں ہونا تھا، اگر عمران خان واپس آگیا تو ہم نے اس کا نشانہ سب سے پہلے ہونا ہے ۔