اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہتھکڑیاں لگا کرتیراکی کا نیا ریکارڈ

قاہرہ :مصر کے ایک تیراک نے ہتھکڑیاں لگا کر 11 کلو میٹر سے زیادہ تیراکی کر کے گینیز ورلڈ اپنے نام کر لیا۔

مصر کے 31 سالہ پیراک شہاب عالم نے خلیج عرب کے کھلے پانیوں میں ہتھکڑیاں لگا کر 11.65 کلومیٹر پیراکی کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

شہاب عالم سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کے بینجامن کیٹزمن کے پاس تھا، انہوں نے 2021 میں 8.60 کلومیٹرپیراکی کر کے یہی ر یکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

شہاب عالم نے ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے تقریباََ 6 گھنٹوںتک مسلسل تیراکی کی۔

شہاب عالم کا کہنا تھا کہ دوران ٹریننگ جب انہوں نے ہتھ کڑیاں لگائی ہوتی تھیں تو انکو مشکوک نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا اس لیے وہ نسبتاََ کم رش والی جگہوں پرتیراکی کرتے تھے اسکے باوجود انکو اس مسئلے کا سامنا ہوتا تھا۔

شہاب عالم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تکنیک میں مزید بہتری پر کام کر رہے ہیں ، اس لیے ممکن ہے کہ مستقبل میں وہ اپنا ریکارڈ توڑ سکیں۔