اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,408FansLike
9,999FollowersFollow
568,700FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمے کیلئے چیف جسٹس کی مشاورت

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم کے خاتمے کےلیے مشاورت شروع کردی، وہ ساتھی ججز سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے کے کیسز کےلیے بینچز تشکیل دیے جو اختلافات کا تاثر ختم کرنے اور اتفاق رائے کےلیے بنائے گئے ہیں۔کل سے شروع ہفتے میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس اطہر من اللّٰہ چیف جسٹس کے بینچ کا حصہ ہوں گے۔جسٹس اطہر من اللّٰہ آئندہ ہفتے جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی کے ساتھ بینچ میں شامل ہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ بھی تشکیل دیا گیا۔