اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عید پر 5 خصوصی ٹرینیں چلیں گی

پاکستان ریلویز نے عیدپر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے 18 اپریل کو 2بجکر 45 منٹ پر پشاور روانہ ہوگی ،کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے عید اسپیشل صبح 10 بجے چلے گی۔

شہر تاریخ وقت روانگی
کراچی سے پشاور April 18 02:45 PM
کوئٹہ سے پشاور April 18 10:00 AM
کراچی سے لاہور April 19 06:45 PM
راولپنڈی سے کوئٹہ April 26 09:00 AM
لاہور سے کراچی April 27 11:00 AM

تیسری ٹرین کراچی سے لاہور کے لئے 19 اپریل کو رات پونے 7 بجے روانہ ہو گی،راولپنڈی سے کوئٹہ کے لئے 26 اپریل کو صبح 9 بجے عید اسپیشل چلے گی۔

آخری عید اسپیشل ٹرین 27 اپریل کو لاہور سے 11 بجے دن کراچی جائے گی۔

حکام نے ورکشاپس ڈویژن کو سپیشل ٹرینوں کیلئے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔