اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دنیا کے امیر ترین لوگ اگر غیرب ہوتے تو کیسے دکھتے؟دلچسپ تصاویر

مصنوعی ذہانت(Artificial Intelligence) کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بنائی جانے والی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔

یوں تو اب اس ٹیکنالوجی کا استعمال بہت عام ہو چکا ہے اورہر روز کچھ نہ کچھ نیا دیکھنے کو ملتاہے۔ جیسے کہ بھارت کےMidjourney نامی آرٹسٹ سے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ۔دنیا کے امیر ترین لوگوں کی تصاویر تیار کی ہیں جن میں انہیں غربت کی حالت میں دکھایا گیا ہے۔

بھارتی آرٹسٹ نے ان تصاویر کو سلم ڈاگ ملنیئر کا نام دیا ہے۔

ان تصاویر میں بھارت کے امیر ترین شخص امبانی ، مارک زکر برگ ،ایلن مسک اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر شامل ہیں ۔

ان تصاویر میں تمام افراد کو کچی آبادیوں اور جھونپڑیوں میں کھڑا دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں ۔