اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاک فضائیہ سےگھبراکر اپناہی ہیلی کاپٹرگرانےوالا بھارتی گروپ کیپٹن برطرف

بھارتی فضائیہ کےگروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری نے27 فروری 2019 کوپاک بھارت کشیدگی کے دوران بوکھلاہٹ میں اپناہی ہیلی کاپٹر بڈگام میں مار گرایا تھا۔

ہیلی کاپٹرگرائے جانے سے بھارتی ائیرفورس کے 6 اہلکاروں سمیت7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی گروپ کیپٹن اور دیگر کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی ہوئی جس میں سمن رائے چوہدری کی برطرفی کا حکم دیا گیا۔

گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری نے اپنے ہی ایم آئی 17ہیلی کاپٹرکو میزائل سے مارگرانے کا آرڈر دیا تھا، واقعےکے وقت تعینات ائیرٹریفک کنٹرولر ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کی سرزنش بھی کی گئی ہے اور بطور سزا ائیرٹریفک کنٹرولر ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کی تنزلی کی جائےگی۔

یاد رہےکہ پاک فضائیہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹکےدوران بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا طیارہ گرا کر اسے پکڑلیا تھا۔