اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عدت نکاح کیس:عون چوہدری کو بطور گواہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس میں عون چوہدری کو بطور گواہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی سول جج کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل عباسی نے کہا کہ درخواست گزار مزید گواہان کا عدالت میں بیان قلمبند کرانا چاہتا ہے، عون چوہدری عمران خان کے نکاح میں بطور گواہ شامل تھا،اور وہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونا چاہیےہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی عون چوہدری کو بطور گواہ کیس میں قلمبند کروانے کی اجازت دی جائے ۔

عدالت نے دلائل کے بعد عون چوہدری کو بطور گواہ کیس میں شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے، عون چوہدری بطور گواہ کیس میں شامل ہوں گےیا نہیں ؟ فیصلہ 27 اپریل کو سنایا جائے گا۔