اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قد میں کچھ انچ اضافے کیلئےسرجری، 1 لاکھ 70 ہزار ڈالرز خرچ

امریکا میں 41 سالہ شخص نے اپنے قد میں محض 5 انچ اضافے کیلئے تکلیف دہ سرجری پر 1 لاکھ 70 ہزار ڈالرز خرچ کر ڈالے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے مسٹرگبسن نے اپنے قد کو لمبا کرنے کیلئے دو سرجریوں پر 1کروڑ 35 لاکھ روپےخرچ کر دیے ہیں۔

موسز گبسن جو اپنے 5 فٹ 5 انچ قد کے بارے میں ہمیشہ کمتری کا شکار رہتے تھے، دردناک سرجری کروانےسے پہلےدواؤں سے لےکر روحانی علاج تک ہر چیز کی کوشش کی ۔

مسٹر گبسن نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے کافی کچھ سننا پڑتا تھا جسکی وجہ سےوہ ناخوش تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں قد کو لمبا کرنے کیلئے اپنے جوتوں میں چیزیں ڈالتا تھا، موسز گبسن نے اپنی پہلی سرجری کیلئے 75ہزار ڈالر جمع کرنے کیلئے دن میں ایک سافٹ ویئرانجینئر اور رات کو بطور اوبر ڈرائیور کے تین سال تک کام کیا جسکے بعد 2016 میں پہلی سرجری ہوئی اور قد میں 3 انچ کا اضافہ ہوا۔

تاہم وہ اس سے مطمئن نہیں تھے اور دوسری سرجری کیلئے جانا چاہتے تھے۔