اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیاسی جماعتیں ایک موقف پر آجائیں تو عدالت گنجائش نکال سکتی ہے: چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواستوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک موقف پر آجائیں تو عدالت گنجائش نکال سکتی ہے۔

اگر سیاسی جماعتیں انتخابات کی تاریخ بدلنا چاہتی ہیں تو عدالت اسکے ساتھ ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے وفاقی حکومت سے فنڈز کی فراہمی سے متعلق دوبارہ جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس کاکہنا تھا کہاگر انتخابات کیلئے فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو سنگین نتائج آسکتے ہیں،وزرات دفاع کی ملک میں الیکشن ایک ساتھ کرانے کی درخواست ناقابل سماعت ہےچیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی ، 3 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

وزرات دفاع اور شریوں کی جانب سے ملک بھر میں ایکساتھ انتخابات کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔دوران سماعت جسٹس منیب اختر کاکہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے وزیراعظم پر عدم اعتماد کے بھی نتائج ہوتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہاگر انتخابات کیلئے فنڈز فراہم نہ کیے گئےتو شاید سنگین نتائج آ سکتے ہیں۔اللہ تعالی ہمیں ہمت دے کے صیحیح فیصلے کریں اور ہمیں نیک لوگوں میں شامل کرے اور جب ہم چلے جائیں تو ہمیں اچھ الفاظ میں یاد رکھا جائے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کاکہنا تھا کہ معاملہ بہت لمبا ہوتا جا رہا ہے، حکومت نے اپنا ایگزیکٹو کام پارلیمان کو دیا ہے یا نہیں؟