اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کی وزیر اعظم کی موجودگی میں خلاف ورزی

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر کفایت شعاری مہم کی دھجیاں اڑا دی گئیں ۔

ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں چھ ڈشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے منحرف ارکان بھی ظہرانے میں شریک۔

مینیو میں باربی کیو، فیرنی،حلوہ اور فروٹ چاٹ بھی رکھی گئی ۔تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو بھی کھانے پر دعوت دی گئی۔

ظہرانے کا اہتمام پارلیمنٹ ہاوس میں اسپیکر لاؤنج میں کیا گیا ہےجبکہ وفاقی وزراء کے لئے الگ سے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری دعوتوں میں ون ڈش کا اعلان کیا گیا تھا۔

ظہرانے پر سیکیورٹی انتظام وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی ٹیم نے سنبھال لئے، میڈیا کو کوریج سے بھی روک دیا گیا۔