اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم آج قومی اسمبلی اجلاس میں ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے

وزیراعظم شہبازشریف نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےاتحادی جماعتوں کے ظہرانے میں مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اتحادی ارکان اسمبلی سے مشاورت کی تو اتحادیوں نے انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ہمیں آپ پر پورا اعتماد ہے آپ کبھی بھی ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں۔

وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کی وزیر اعظم کی موجودگی میں خلاف ورزی

وزیراعظم کی جانب سےارکان پارلیمنٹ کےاعزازمیں ظہرانہ دیا گیا۔ظہرانہ میں 176سے زائد( ن )لیگ اور اتحادی ایم این ایزنے شرکت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد ایسے لوگوں کو پیغام دینا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کمزور ہیں یا پارلیمنٹ وزیراعظم کے ساتھ نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم ہاؤس نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کر کے اعتماد کے ووٹ کی تیاریوں کی ہدایت کردی تھی اور تمام حکومتی اتحادی ارکان کو شہرمیں ہی رہنے اور اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔