اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا پہلا دور ختم، اگلی نشست کل ہوگی

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہو گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی،فواد چودھری اور بیرسٹرعلی ظفر جبکہ حکومتی وفد میں اسحاق ڈار،اعظم نذیرتارڑ،سعدرفیق،یوسف رضا گیلانی،نوید قمراورکشور زہرا شامل ہوئے۔

اسحاق ڈار:

مذاکرات کے بعد بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ طے ہے کہ آئین کے دائرے میں رہ کر معاملات کو حل کرنا ہے، کل 3 بجے ہماری اگلی نشست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قیادت اور وہ اپنی لیڈرشپ سے بات کریں گے، جو بھی ڈیمانڈ ہے پی ٹی آئی کل سامنے رکھے گی ،ہم تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی :

پی ٹی آئی کے نائب چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج مذاکرات کی پہلی نشست ہوئی جو 2گھنٹے جاری رہی ،ہم سیاسی مسائل کا حل بات چیت سے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو بھی حل تجویز کریں گے وہ آئین کے مطابق ہو گا،پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ ملک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالا جائے ، کل دوسری نشست3 بجے اسی مقام پر ہے ،حکومتی مذاکراتی ٹیم نے اپنے اتحادیوں سے مشاورت کا وقت مانگا ہے۔

دوسری جانب جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کسی بھی فورم پر مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

جے یو آئی (ف) نے منعقدہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرت کرنے والی کسی بھی مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔