اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 289 رنز کا ہدف

پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 289 رنز کا ہدف دیدیا، ڈیرل مچل نے شاندار سنچری بنائی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کیویز کی طرف سے اننگ کا آغاز ول ینگ اور چیڈ بوئس نے کیا، دونوں نے ابتداء میں محتاط انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم 48 کے مجموعی سکور پر حارث رؤف نے محمد رضوان کی مدد سے چیڈ بوئس کو چلتا کیا، آؤٹ ہونے سے قبل بیٹر نے 26 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے۔

دوسری وکٹ کے لیے ول ینگ اور ڈیرل مچل نے سکور کو آگے بڑھایا، دونوں نے حریف باؤلرز کی خوب درگت بنائی، اس دوران ول ینگ نے اپنے کیریئر کی دوسری ففٹی بنائی۔ دونوں کے درمیان سنچری کی شراکت داری بنی جس کا اختتام شاداب خان نے کیا، بیٹر 78 گیندوں پر 86 سکور بنا کر حارث رؤف کو کیچ دے بیٹھے۔

تیسری وکٹ ٹام لیتھم کی گری، شاہین شاہ آفریدی کی شاندار گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، انہوں نے 36 گیندوں پر 20 رنز بنائے، مارک چیمپن کی باری 15 پر ختم ہوئی۔ حارث رؤف کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس دوران ڈیرل مچل نے شاندار سنچری بنائی، یہ ان کے کیریئر کی دوسری سنچری تھی، تھری فیگر کھیلنے کے بعد وہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے، فخر زمان نے کیچ تھاما۔ رچن رینڈورا نے 9 جبکہ ایڈم ملنے کی اننگز صفر پر ختم ہوئی،

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف نے 2.2 جبکہ شاداب خان ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی سکواڈ
فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شان مسعود، محمد رضوان، آغا سلمان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف

کیویز سکواڈ
ول ینگ، چیڈ بوئس، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، مارک چیمپن ، ہینری نکولس، رچن رینڈورا، ایڈم ملنے، ایش سودھی، میٹ ہینری، بلیئر ٹکنر