اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات شروع

حکمران اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔

حکمران اتحاد میں مسلم لیگ (ن )کی طرف سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق اور ایاز صادق ، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی، نوید قمر، ایم کیو ایم کی جانب سے کشور زہرہ، محمد ابو بکر مذاکراتی عمل میں مصروف ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات میں پی ٹی آئی کی جانب سے علی ظفر، شاہ محمود، فواد چودھری شریک ہوئے ۔

حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 7 رکنی کمیٹی میں جمیعت علما اسلام کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں کسی بھی جگہ حصہ نہیں بنیں گے۔