اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قومی اسمبلی نے الیکشن فنڈز دینے کی قرارداد پھر مسترد کردی

قومی اسمبلی نے پنجاب اورپختون خوا میں الیکشنز فنڈز کی قرارداد پھر مسترد کردی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک بار پھر الیکشن کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو مجبور کر رہی، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں کیے جائیں؟فضل الرحمان

کیا یہ ایوان وفاقی حکومت کو پنجاب اور کے پی الیکشنز کےلیے 21 ارب کے فنڈز جاری کرنے کیلئے ایوان میں بل پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

پارلیمنٹ نے قرارداد کو کثرت رائے سے مستردکر دیا۔

توہین عدالت والے سن لیں ایوان نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کردیا : وزیر اعظم

بعدازاں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ3 جج پی ٹی آئی کی سہولت کاری کررہے ہیں، ہمیں ان کا کوئی فیصلہ منظور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات سپریم کورٹ کا کام نہیں، کسی کے تحفظ اور اس کے مقصد کے لیے کیے گئے فیصلے قابل قبول نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کسی3،2 کے فیصلے پر وزیراعظم نے اپنی کرسی نہیں چھوڑنی، ہمیں تین دو کے فیصلے قبول نہیں، تین دو کے سوا باقی سپریم کورٹ کے فیصلے ہمیں قبول ہیں۔