اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو مجبور کر رہی، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں کیے جائیں؟فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں کیے جائیں،مذاکرات کی بنیاد کیا ہے؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کی صدارت میںاتحادی جماعتوںکا اجلاس ہوا، اجلاس کا موضوع پی ٹی آئی سے مذاکرات تھا۔

توہین عدالت والے سن لیں ایوان نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کردیا : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو مجبور کر رہی تھی کہ بات چیت کریں، ہم جو بات کریں گے سیاسی اینگل سے کریں گے، ہمارے نزدیک سینیٹ آف پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کے سامنے اپنا موقف رکھا ہے، وزیراعظم نے کہا ٹھیک ہےہم سینیٹ میں بیٹھ کر بات کر لیتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا

انہوں نے کہا کہ ہماری نظر وفاق پر ہے جو آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہے، بنیادی ڈھانچے کا ایک بھی حصہ گرے تو پوری عمارت گرتی ہے۔