اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینا پی ڈی ایم کی شکست ہے،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینا پی ڈی ایم کی شکست ہے۔

ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

20 اراکین اسمبلی جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے لکھا کہ شہباز شریف کو صرف 172 ارکان کے بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ ووٹ شہباز شریف اور پی ڈی ایم کی بہت بڑی شکست ہے۔