اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے نئے سرے سے آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا،اکانومسٹ

پاکستان کے لیے سیاسی عدم استحکام، سیکیورٹی اور معاشی کمزوریوں کو بڑے مسائل قرار دیتے ہوئے ممتاز جریدے اکانومسٹ نے واضح طور پر کہا ہے کہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے نیا آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان کے متعلق جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ بڑھنے سے موجودہ حکومت مقبولیت کھو چکی ہے۔ ڈالر 2023 میں 291 روپے اور سال 2025 میں 302 تک جا سکتا ہے جب کہ 2024 سے 2027 کے درمیان روپیہ کمزور رہے گا، شرح سود کے مزید 2 فیصد بڑھ کر 23 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو چار سال میں 77.5 ارب ڈالر بیرونی قرضہ واپس کرنا ہے، معاشی شرح نمو اس سال 1.5 فیصد جب کہ اگلے سال منفی 0.2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کے تحت رواں سال مہنگائی 30.3 فیصد، اگلے سال مہنگائی 20.8 فیصد پر آجائے گی جب کہ رواں سال بے روزگاری 9.6 فیصد اور اگلے سال بڑھ کر 9.9 فیصد ہو جائے گی۔