اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان بھی ایک خود مختار ملک ہے، روسی تیل کی خریداری پرکوئی اعتراض نہیں،امریکا

امریکا نے کہا ہےکہ پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر ملک اپنے مفادات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتا ہے اور یہ توانائی کی فراہمی کا معاملہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھی ایک خود مختار ملک ہے، پاکستان کے روسی تیل کی خریداری پر اعتراض نہیں ہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش رہی کہ روسی تیل کو عالمی منڈی سے باہر نہ رکھا جائے، سمجھتے ہیں کہ باقی دنیا میں روسی تیل کی مانگ موجود ہے۔