اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئی ایس اپی آر نے سابق آرمی چیف کے بیانات کے متعلق تبصروں پروضاحت جاری کر دی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق آرمی چیف کے بیانات کے متعلق خبروں اور تبصروں پر وضاحت جاری کر دی ۔

آئی ایس پی آر نے معاملے پر رد عمل میں کہا کہ سابق آرمی چیف کے بیانات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے وضاحتی بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ اپنی جنگی صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں پر فخر کیا ہےاور کرتے رہیں گے۔

پاک فوج ہر وقت مادر وطن کے دفاع کے لیے تیار ہے۔پاک فوج ہر وقت وطن کے دفاع کے لیے ہتھیاروں ، جنگی سازو سامان اورہیومن ریسورسز کو تیار رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل معروف صحافی حامد میر نے ایک ٹی وی شو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ نے صحافیوں سے ملاقات کی تھی ۔

حامد میر نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ نے کہا تھاکہ ہم بھارت سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری تیاری نہیں ہے۔