اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عدالت پیچھے نہیں ہٹ سکتی ،الیکشن ہر صورت کرانا پڑیں گے:اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عدالت اب پیچھے نہیں ہٹ سکتی ۔ملک میں الیکشن ہر صورت میں کرنا پڑیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ مذاکرات کے نتیجے میں فیصلہ دے گی ۔سپریم کورٹ نے سب کو ایک اور موقع دے دیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ لگتا ہے (ن) لیگ پنجاب کے الیکشن سے شاید لا تعلق ہو گئی ہے۔(ن) نے ہی پہلے عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کامشورہ دیا تھا ۔اب خود الیکشن سے بھاگ رہیں ہیں اور مزے کر رہے ہیں ۔

آئی ایس اپی آر نے سابق آرمی چیف کے بیانات کے متعلق تبصروں پروضاحت جاری کر دی

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے بھولے بادشاہ ہیں ۔ ان کو سمجھ نہیں آ رہی (ن) لیگ والے40سال سے سیاست میں ہیں ،یہ گول کو اٹھا کر دائیں باہیں لے جانے کے ماہر ہیں ۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ ایگریسو تقریر کرتے ہیں ۔حکومت صرف اس وقت ججز کی فیملیز کے فون ٹیپ کر رہی ہے اس کے علاوہ اور کچھ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔