اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان آج لاہور میں پیدل ریلی کی قیادت کریں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان آج لاہور لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک پیدل ریلی کی قیادت کریں گے۔

چیئر مین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں ، بھاگ رہے ہیں ، پوری قوم سپریم کورٹ اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی سے شروع ہونے والی ریلی کو شاہ محمود اور اسد عمر لیڈ کریں گے، کے پی سے پرویز خٹک سمیت عہدیداران ریلی کی قیادت کریں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کو تینوں ریلیوں میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ ریلی پر حکومتی تحفظات دور کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی کی اجازت مل گئی، تاہم دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذکر دیا گیا ہے۔

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے جلوسوں کی اجازت نہیں ، اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایک ہزار ایف سی اہلکار طلب کر لیے ہیں ، پولیس کو آنسو کے شیل فراہم کرنے ، بارہ قیدی وینز، تین ایمبولینس بھی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔