اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وادی نیلم میں حادثہ:2 جاں بحق 7 افراد لا پتہ

آزاد کشمیر کے علاقہ وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 2 افراد جاںبحق ،متعدد زخمی جبکہ 7 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیاحوں سے بھری گاڑی پھلاوی کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری ۔گاڑی میں 12 سیاحوں سمیت14 افراد سوار تھے۔

سیہون شریف: زائرین کی وین کو حادثہ 22 افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق کھائی میں گری ہوئی گاڑی میں 2 لاشوں سمیت3زخمی کو نکال لیا گیا ہے۔جاں بحق اور زخمی افرادمیں سے 12 کا تعلق لاہور کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

جاں بحق اور لاپتہ ہونے والے سیاحوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔

خبروں کے مطابق پاک فوج کی ٹیمیں مقامی ریسکیو کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں ۔ مزید حلاکتوں کا خد شہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔