اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر:2بھارتی فوجی ہلاک،4 شدید زخمی

مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے دھماکے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں بھارتی فوجی سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ حریت پسندوں نے بارودی مواد کا دھماکہ کر دیا ، جس کی زد میں آکر 2 بھارتی فوگی موقع پر ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ 20 اپریل کو ایک آرمی ٹرک کو دھماکے سے اڑانے میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فوج کی چھاپہ مار ٹیم کیسری ہل کے قریب کانڈی کے علاقے میں کارروائی کر رہی تھی کہ بارودی دھماکے کا شکار ہو گئی۔

واضح رہے کہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر مودی سرکار کی جانب سے ریاستی دہشتگردی تاحال جاری ہے۔

مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کے لیے پلواما میں اپنے فوجی خود مروائے:سابق گورنر مقبوضہ کشمیر

اس کے علاوہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع با رہمولہ میں 2اور کشمیری نوجوان شہید ہو گئے ۔

بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردکے دوران آج ضلع با رہمولہ میں 2 اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو فرضی جھڑپ میں شہید کردیا ہے۔

فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کریری میں تلاشی اورمحاصرے کی ایک کارروائی کے دوران فرضی مقابلے میںشہید کیا۔

ایک بھارتی پولیس افسر نے دونوں نوجوانوں کو عسکریت پسند قراردیتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ انہیں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران قتل کیاگیا ہے۔

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔