خاتون نے خواب میں آنے والے ہندسوں کی مدد سے لاٹری جیت لی

آسٹریلیامیں خاتون نے خواب میں آنے والے ہندسوں کی مدد سے لاٹری جیت لی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا سے تعلق رکھنی والے خاتون نے خواب میں آنے والے ہندسوں کو آزماتے ہوئے 6 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی ۔

ایلڈونا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کہا کہ انہیں لاٹری کے نمبرز خواب میں آئے تھے ،اور انہوں نے اسے آزماتے ہوئے ”منڈے اینڈ وینز ڈے لو ٹو ڈرائنگ “ لاٹری کے ٹکٹ خرید لیے تھے ۔

پاکستان کی کویت میں لاٹری نکل آئی

خاتون نے کہا کہ میں نے یہ ٹکٹ دی لوٹ کی ویب سائٹ سے 12 اپریل کو خریدے تھے جس کے نمبرز کو خواب میں آنے والے نمبرز کے ذریعے آزمایا۔

خاتون نے کہا کہ لاٹری خریدنے کے بعد ٹکٹ گھر میں رکھ دیے تھے ، پھر اس جانب توجہ نہ رہی ، لاٹری جیتنے کا علم اس وقت ہوا جب کئی روز بعد اپنا بیلنس جاننے کیلئے اکاؤنٹ چیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ معلوم ہوا کہ لاٹری کی انعامی رقم جیت چکی ہوں جسکی رقم اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی تھی۔