اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نوازشریف اورفضل الرحمن نےعدالتوں کےمتعلق بڑااعلان کردیا

اسلام آباد: (ن) لیگ کے قائد اعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اتفاق کیا ہے کہ عمران خان اور چیف جسٹس کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت جاتی ہے تو جائے انتخابات ایک ہی دن اور اکتوبر میں ہوں گے۔

نیو نیوز کے مطابق نواز اور فضل الرحمن موجودہ آئینی صورتحال پر سیاسی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کسی بلیک میلنگ میں آئیں گے اور نہ ہی پی ٹی آئی سے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ کے بینچ پر نواز شریف کا رد عمل سامنے آ گیا

رپورٹس کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم شہباز شریف حکومت کو قربان کرنے کیلئے تیار ہے،اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹ ہٹیں گے۔

انتخابات ایک روز اور قبل ازوقت حکومت تحلیل نہیں ہوگی، دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مزید کوئی مذکرات نہیں ہو نگے۔

حکومت مدت پوری کرے گی، عدلیہ کے فیصلوں کا احترام مگر قانونی و آئینی راستہ اختیار کریں گے، اب مذاکرات نہیں ہوں گے اور حالات کا سامنا کریں گے۔