بھارتی طیارے میں بچھو نکل آیا،خاتون کو ڈس لیا

ہوائی جہاز کے اندر چوہے اور لال بیگ ملنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن بھارتی پرواز میں ایک بچھو نے خاتون کا کاٹا ہے، اسکے بعد فوری طیارے کو قریبی ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون اب خطرے سے باہر ہیں ، اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ” ایئر انڈیا “ فضائی کمپنی نے کہا کہ 23 اپریل کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد خاتون کو تمام ضروری طبی امداد دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا ترجمان نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ کہا ہے، تاہم اس واقعے کے بعد انجینیئر اور ماہرین کی ٹیم نے طیارے کے ایک ایک گوشےکو اچھی طرح دیکھا اور اسکے بعد فضائی سفر کیلئے کلیئر قرار دیا تھا۔