اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تیاری کر یں،مستقبل جیالوں کا ہے:آصف زرداری

سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پورے ملک کے جیالے تیاری کر یں ، مستقبل جیالوں کا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد باد دیتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ جیالے اپنی قیادت کی طرح بہادر ہیں ۔

شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں جیت کارکنوں کی بہترین خدمات کا نتیجہ ہے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ کراچی کے جیالوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے ،پیپلز پارٹی کے کارکن اور حامی بلاول بھٹو طاقت ہیں ۔

آصف زرداری نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں 14 کنال کی 2 کوٹھیاں خرید لیں

آصف زرداری نے مزید یہ کہا کہ ہم بھرپور تیاری سے عام انتخابات لڑیں گے،بلاول نے وزیر خارجہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عظیم والدہ کی طرح چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، دھمکیوں کے باوجود بلاول بھٹو بھارت گئے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ کراچی کی 246 یونین کونسلز میں سے 240 میں الیکشن نتائج مکمل ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں 98 یوسیز میں کامیابی کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔