اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ مارشل آرٹ فائٹر بن گئے

فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ مارشل آرٹ فائٹر بن گئے ۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ نے فوٹو اینڈ ایپ انسٹا گرام پراپنی تصاویر شیئر کی ہے ، 38 سالہ مارک نے اپنی مارشل آرٹ صلاحیتوں سے کئی شائقین کو کافی حیران کر دیا ۔

مارک زکر برگ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فخر یہ انداز میں اس ٹورنامنٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں ، انہوں نے جیوجٹسوٹورنامنٹ میں حصہ لیا ۔

مارک زکر برگ نے لکھا کہ میں اپنے پہلے جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور گوریلا جیو جٹسو ٹیم سے کچھ میڈلز بھی حاصل کیے۔

زکر برگ نے ٹریننگ دینے والے ماہرین کا شکر ادا کیا ۔

یاد رہے کہ مارک نے 2022 میں کہا تھا کہ کویڈ کے دوران انہیں مکسڈ مارشل آرٹ کا کافی شوق پیدا ہوا اور اس کے بعد سے انہوں نے ٹریننگ لینا شروع کر دی ۔