گدھوں کا عالمی دن،کس سیاستدان کی وجہ سے منایا جاتا ہے؟

گدھوں کا عالمی دن ہر سال 8 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں گدھوں کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ ایک ایسا دن ہے جو گدھے کی بہت سی حیرت انگیز خصوصیات کی طرف توجہ دلانے کے لیے منایا جاتا ہے۔

صدیوں سے گدھا انسانوں کی خدمت کر رہا ہے۔ پوری دنیا میں اس جانور نےایک مزدورکے طور پر کام کیا ہے۔

سختموسم والے علاقوں میں بھی یہ زندہ اور ترقی کی منازل عبور کرتا ہوا آج یہاں پہنچا ہے۔ گدھے اپنی برداشت، استقامت اور صبرکی وجہ سے مشہور ہیں۔

گدھے کا عالمی دن ایک سائنسدان آرک رازق کی وجہ سے منایا جاتا ہے ۔ اس سائنسدان نے محسوس کیا کہ گدھےکی ہمارے معاشرے کی تعمیر میں کوششوں کو تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے۔

اس مہم کا آغازایک فیس بک گروپ بنا کر کیا۔ 2018 میں، عالمی دن باضابطہ طور پر منانے کا اعلان کیاگیا۔

گدھے کی خصوصیات پر بات کی جائے توان کی دوڑنے کی رفتار 31 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ان کی زندگی کا دورانیہ 50 سے 54 سال کے درمیان ہے۔

ایک سروے کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ مزید بڑھ گئی ہے۔پاکستان میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔