اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری(ن) لیگ میں شامل

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری مسلم لیگ(ن) شامل ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نےمسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی ، ملاقات میںدوست محمد مزاری نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتےہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

مسلم لیگ( ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات میں انہوں نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

نوجوانوں کوسیاسی ٹھگ کی خواہشات کا ایندھن نہیں بننے دیں گے:مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سردار دوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دوست مزاری کے آنے سے جنوبی پنجاب میں (ن) لیگ مزید مظبوط ہو گی ۔

خیال رہے کہ پاکستان اس وقت ٹوٹے پھوٹ کا شکار ہے ، اور اس کے متعدد رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں ، جن میں عامر کیانی ، ملک امین اسلم ، مولوی محمود، ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی اور دیگر شامل ہیں ۔