ایک کروڑ روپے میں خلا میں شادی کرنے کی منفرد سہولت

کسی دوسری شہر یا ملک میں شادی کرنے کے رواج کے بارے میں تو آپ نے سنا ہو گا لیکن اب زمین سے کئی لاکھ بلندی پر خلامیں بند کیپسول میں بھی شادی کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔

امریکی خلائی ادارے” اسپیس پرسپیکٹیو“ کی جانب سے شادی کرنے والوں کیلئے یہ بہترین سہولت فراہم کی گئی ہے ، جسکے ذریعے لڑکا اور لڑکی خلا میں شادی کر سکیں گے۔

اس دوران وہ زمین کا بہترین اور بڑا نظارہ بھی دیکھ سکیں گے ، کمپنی کے مطابق شادی کرنے والے جوڑے کو ایک کاربن نیوٹرل غبارے نیپچون کی مدد سے خلا میں بھیجا جائے گا ۔

اس غبارے کا ڈیزائن اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ اس کے چاروں طرف بڑی کھڑکیاں لگائی گئی ہیں، جس سے زمین زمین سمیت خلا میں موجود سیاروں کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے ، شادی کے خواہش مند افراد کیلئے خلائی جہاز نیپچون کا تجربہ صرف یادگار نہیں بلکہ اچھا ہو گا ۔

یہ کیپسول 2024 میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ پہلے سے ہی اسکے 1 ہزار ٹکٹ فرخت ہو چکے ہیں، خلا میں شادی کرنے کی سہولت کوئی بھی جوڑا فی فرد ایک کروڑ روپے میں حاصل کرسکتا ہے۔