اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی ملاقات، نئی پارٹی کے قیام پر مشاورت

جہانگیرترین نے سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نئی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں سینئر سیاستدان اسحاق خاکوانی،وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری، سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی اور سعید اکبر نوانی بھی موجود تھے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑ نے کے امکان مسترد کر دیا

سماء نیوز نےذرائع کے مطابق کہا کہ شرکاء کا کہنا تھا کہ کوئی پریشر گروپ بنانے کے بجائے نئی سیاسی پارٹی بنانی چاہیے، نئی سیاسی پارٹی بنانے سے عوام کے حقوق کا بہتر تحفظ کر سکیں گے۔

ملاقات میں اتفاق رائے پایا گیا کہ بہت سے مزید رہنما تحریک انصاف چھوڑنا چاہتے ہیں، انہیں نیا پلیٹ فارم ملنا چاہیے۔