یوٹیوب سےلاکھوں ڈالر کمانے والا کتا

مشی گن میں کتا اپنی مالکن کورٹنی بڈزن کو سالانہ لاکھوں ڈالر کما کر دیتا ہے ، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشی گن میں لاکھوں ڈالا کمانے والے کتے کی عمر 5 سال ہے اور اسے یوٹیوب پر انفلوئنسر جانوروں میں اول درجہ حاصل ہے۔

کتے کی مالکن کورٹنی اور انکے شوہر مائیک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہ کتے کی کمائی کے بعد نوکری چھوڑ دی ہے اوراب وہ گھر پر ہی ہو تے ہیں اور کتے کو سنبھالتے ہیں جبکہ وہ انہیں پیسے کما کر دیتا ہے ۔

کتے کی مالکن کورٹنی نے کہا کہ وہ کتے کے چھوٹے بچے ٹوڈ کی دیکھ بھا ل کرتے ہیں ۔

شیخوپورہ میں تیزآندھی،سرکس کے5 شیر فرار

کتاجس کا نام ”ٹکر“ رکھا ہوا ہے اسکی 30 منٹ کی طویل یوٹیوب ویڈیو سے 40 سے 60 ہزار ڈالر تک آمدن ہو تی ہے ،جبکہ 3 سے 8 انسٹاگرام کی پوسٹ سے 20 ہزار ڈالر کی خطیر رقم بھی حاصل ہو تی ہے۔

میاں بیوی نے ”ٹکر“ کو اس وقت گود لیا تھا جب وہ صرف 8 ہفتے کا تھا اور اس کی پہلی ویڈیو ایک ماہ بعد وائرل ہو گئی تھی جب یہ 6 ماہ کا ہوا تو اس فالوورز کی تعداد60 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔