اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ظلم کی بھی حد ہوتی ہے،اللہ رانا ثنااللہ کوہدایت دے،یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 7 خواتین کی ابھی تک شناخت پریڈ نہیں ہوئی،جو بدسلوکی ہوئی وہ خواتین باہر آ کر بتائیں گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ظلم ایک حد تک کیا جاسکتا ہے، اللہ تعالی رانا ثنا اللہ کو ہدایت دے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید نے کہا کہ قوم کے ہزاروں بچے بے گناہ پکڑے ہیں،جو وہاں موجود بھی نہیں تھے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑ نے کے امکان مسترد کر دیا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو ان واقعات میں ملوث نہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔

میاں اکرم کو پکڑا گیا ہے وہ بے گناہ ہے،میاں اکرم نے ضمنی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نےکہا کہ ورکرز کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔