اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کوپریس کانفرنس پرمعافی نہیں مل سکتی: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو پریس کانفرنس کی بنیاد پر معافی نہیں مل سکتی،9مئی کے واقعات میں ملوث افراد دہشتگرد ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان، جن کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں انہیں معافی نہیں مل سکتی۔

ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے لوگ 2 دن کی جیل برداشت نہیں کر سکے، گولی بھی کھائی، جیلیں بھی کاٹیں ، نہ پارٹی چھوڑی اور سیاست بھی جاری رکھی ۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر اداروں کو بدنام کر رہے ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے سیاست میں ان کے ہم نوا نہیں ہیں ۔اگر قائد اعظم ریزیڈینسی پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ہیں تو جناح ہاؤس پر حملہ آور ہونے والے بھی دہشتگرد ہیں ۔

ظلم کی بھی حد ہوتی ہے،اللہ رانا ثنااللہ کوہدایت دے،یاسمین راشد

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنہوں نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا وہ دہشتگرد قرار پائے۔اگر آج کسی نے جی ایچ کیو پر حملہ کیا ہے تو انہیں سزائیں کیوں نہیں ملنی چاہئیں ۔

آئی ایم ایف سے قسط میں تاخیر پر ان کا کہنا تھا کہہمنے تمام شرائط پوری کردیں، اگر معاملے پرآئی ایم ایفطول دے رہا ہے تو واضح مطلب سیاسی ایجنڈا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ یہ صرف ہمارا خیال ہوگا، آئی ایم ایف سے معاملات جلدطے پا جائیں گے۔