اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی سے 20 سال بعد ملاقات

فوزیہ صدیقہ کی ڈاکٹر عافیہ صدیقہ سے ملاقات،عوام آواز اٹھائیں۔جماعت اسلامی کےسینیٹر مشتاق احمدکا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکمرانوں کو مجبور کریں ۔

دنیا نیوز کے مطابق امریکہ میں قید پاکستانی خاتون سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ انکی بڑی بہن فوزیہ صدیقی کی 20 سال بعد ملاقات ہو گئی۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کے مطابق فوزیہ صدیقی نے فورٹ ورتھ کی جیل میں جیل قید ڈاکٹر عافیہ سے 20 سال ملاقات کی جوکہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سینیٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ یہ ملاقات 20 سال بعد ہو ئی جو ڈھائی گھنٹے جاری رہی ، ڈاکٹر فوزیہ کو عافیہ سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے تک اجازت نہیں تھی۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے متعلق اچھی خبر سامنے آ گئی

ڈاکٹر فوزیہصدیقی نے بتایا کہ ملاقات کے دوران ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان شیشے کی دیوار تھی اور نہ ہی انہیں عافیہ صدیقی کے بچوں کی تصاویر دیکھانے کی اجازت دی گئی ۔

 سینیٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ عافیہ سفید سکارف اور خاکی جیل ڈریس میں تھی ، ڈھائی گھنٹے کی ملاقات میں پہلے ایک گھنٹہ ڈاکٹر عافیہ نے اپنے اوپر گزرنے والی اذیت کی تفصیلات سنائیں اور کہا کہ مجھے اپنی امی ، بچے ہر وقت یاد آتے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو بہن سے ملاقات کے لیے امریکا کا ویزا ملا تھا اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے ساتھ امریکا گئیں۔ آئندہ ہفتے دونوں بہنوں کے درمیان ایک اور ملاقات طے ہے۔