اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان پر ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا:رانا ثناء اللہ

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) عمران خان پر بالکل ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی 9 مئی کے واقعے میں سارے جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور انہوں نے ہی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا پروگرام بنایا اور عمل کروایا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گرفتاری سے پہلے سب کچھ طے کر کے گئے تھے اور یہ وجہ نہیں بنتی کہ عمران خان 9مئی کو جیل میں تھے ۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی واقعے کی منصوبہ بندی عمران خان کی گرفتاری سے پہلے ہی طے کی جا چکی تھی اور ساری کارروائی کے منصوبہ سازی عمران خان ہی ہیں جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان ہم پر الزامات عائد کر رہے ہیں ،ہم نے انہیں کہا تھا کہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کی گنجائش کے مطابق تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو (ن) لیگ میں شامل کیا جائے گا۔

ویزر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس قت تحریک انصاف کی جیل میں قید تمام خواتین ارکان محفوظ ہیں ۔ سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے پراپگنڈے میں کوئی صداقت نہیں ۔ عمران خان نے سوشل میڈیا پر فوج اور اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلائے ۔