اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا ہمارا حق ہے:عمران خان

اسلا م آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے ۔

جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا ہمارا حق ہے ، اندر ہماری پارٹی کے لوگ نہیں گئے بلکہ وہ اندر جانے والوں کو روک رہے تھے۔

عمران خان کا 9 مئی کے واقعات کے متعلق کہنا تھا کہ آگ تو چار یا پانچ جگہ لگی جن میں کورکمانڈر ہاؤس اور ریڈیو پاکستا ن پشاور جیسی جگہیں تھیں ،وہاں کیمرے ہوں گے ، سیف سٹی کے کیمرے ہیں دیکھ کر سب کو معلوم ہو جا ئے گا ، یہ انکوائری تو بہت سیدھی ہے ۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اگر فوجی عدالتوں میں شہریوں کے خلاف مقدمات چلیں گے تو جمہوریت تو ختم ہو گئی، نیم مارشل لاتو لگ گیا ہے ،انکا مقصد پی ٹی آئی کو ختم کرکے نواز شریف کو بحال کروانا ہے ۔

مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کی جانب سے جواب نہ ملنے کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات تو چلتے رہتے ہیں لیکن دوسری جانب سے کوئی رسپانس نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے 23 ہزار کارکنوں کی فہرست بنائی ہے جس میں سے 10 ہزار کو گرفتار کیا جا چکاہے۔