اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امکانات بہت زیادہ ہیں،ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے:مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں امکانات بہت زیادہ ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے،پاکستان کو فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پروگرام کی جانب جانا ہو گا۔

پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جون میںآئی ایم ایف پروگرام کے 4 سال مکمل ہو جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر پاکستا ن ایک سہ ماہی تو نکال لے گا، لیکن دوسرے سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر تک پاکستان کا آئی ایم ایف کے بغیر گزارنا تقریباََ ناممکن ہے۔

75 سال سے برسراقتدار اشرافیہ نے عوام کے ساتھ زیادتی کی:مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جانا ہو گا، دوسری جانب سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحماد اظہر کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گناہ بڑھ گیا ہے ۔

حماد اظہر نے کہاکہ رجیم چینج کے بعد افراط زر کی شرح 3 گناہ بڑھ چکی ہے ، پاکستانی کرنسی 14 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں 100 روپے سے زیادہ نیچے گری۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان مشکلات سے نکلے گا، آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا ۔