اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

آڈیو لیکس کیس:ججز پر اعتراض کی حکومتی درخواست واپس

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ججز پر اعتراض کرنے والی حکومتی درخواست واپس کردی۔

وفاقی حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر کیخلاف درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر آڈیو لیک کا مقدمہ نہ سنیں۔

رجسٹرار آفس نے حکومتی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ ججز پر اعتراضات بنچ کے سامنے ہی اٹھائے جاتے ہیں ،بنچ پر اعتراض کی درخواست رجسٹرار آفس نہیں لیتا۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےپانچ رکنی لارجربنچ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

عمران خان پر ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا:رانا ثناء اللہ

چیف جسٹس نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بینچ پر اٹھائے گئے اعتراض کی سماعت آئندہ ہفتے کریں گے ، پہلے حکومت کے اعترضات سنیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل آفس کی درخواست واپس کر دی ہے ،یہ روایت ہے ججز پر اعتراضات بنچ کے سامنے ہی اٹھائے جاتے ہیں ،بنچ پر اعتراض کی درخواست رجسٹرار آف وصول نہیں کرتا۔

عدالت نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں جمع کروائے گئے جوابات پر درخواست گزاروں سے جواب طلب کرتے ہوئے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے وفاقی حکومت اور سیکرٹری انکوائری کمیشن نے تحریری جوابات میں چیف جسٹس پاکستان ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے نیا بنچ تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔