اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بابر اعظم اور محمد رضوان کی پڑھائی کرنے کی تصاویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کی پڑھائی کرنے کی تصایور سوشل میڈیا پر وائر ل ہو رہی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی طرف سے پوسٹ کی گئی تصویر کو صارفین خوب پسند کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ساتھی کرکٹرز بھی تصویر پر دلچسپ رائے کا اظہار کر رہے ہیں ۔

ٹوئٹر پر بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی۔ تصویر میں بابر اعظم کو صوفے پر اور محمد رضوان کو زمین پر بیٹھ کر نوٹس پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بابراعظم اور محمد رضوان امریکی یونیورسٹی میں تعلیم کے خواہش مند

کپتان بابر اعظم نے اس تصویر میں لکھا گیا کہ “یہ کیا ہورہا ہے؟”۔ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بابر کی اس ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ “کرکٹ پر تو پہلے ہی بابر اعظم کی حکمرانی ہے، اب مزید چیزوں پر حکمرانی کی تیاری ہے”۔ ایک صارف نے لکھا کہ “ہمیں کرکٹ پر لگا کر خود دونوں پڑھائی میں لگ گئے”۔

تصویر پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ”پڑھائی میں بھی نمبر ون آنا ہے “۔

خیال رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان آج کل ہارورڈ بزنس سکول میں پڑھائی کی غرض سے موجود ہیں۔