اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,222FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

القادر ٹرسٹ کیس:نیب عدالت نے بشریٰ بی بی کوجانےاجازت دے دی

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں تفتیشی افسر کے بیان کے بعد بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت نمٹا دی اور انہیں جانے کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ، بشریٰ بی بی اکیلی عدالت کے سامنے حاضر ہو ئیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے سردار مظفر عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 13 مئی کو عمران خان نے ایک اسٹیٹمنٹ جاری کی ، عمران خان نے اس بیان میں چیئر مین نیب کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا ، عمران خان نے الزام لگایا ہم نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، ہماری کسی ٹیم نے چھاپہ مارا نہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ، جب بھی ہمیں ضرورت ہو گی ، بشریٰ بی بی ہمارےساتھ تعاون کریں ۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل

بشریٰ بی بی کے وارنٹ ابھی جاری نہیں کئے، درخواست ضمانت غیر موثر ہو چکی ، نیب آزادانہ کا م کرتا رہے گا، کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کر دیا گیا لیکن آج تک بشریٰ بی بی کا کال اپ نوٹس نہیں آیا ، خواجہ حارث نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں کرتے ہیں ، باتیں انکو سن لینے دیں، وکیل نے کہاکہ 6 گھنٹے بشریٰ بی بی نیب آفس کے باہر رہیں لیکن انہوں نے کہاہم نے بلایا ہی نہیں، دوران سماعت خواجہ حارث اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخی ہو گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک بشریٰ بی بی کے کوئی وارنٹ گرفتاری نہیں، عدالت نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے چہرے پرغصہ اچھا نہیں لگتا ، عدالت نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کا بیان آرڈر کا حصہ بنا رہی ہے ، عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کے بعد بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت نمٹادی اور انہیں جانے کی اجازت دیدی۔