اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کردی۔

ہائی کورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نےکی۔

عمران خان پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچےتو عدالت اور اطراف میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

القادر ٹرسٹ کیس:نیب عدالت نے بشریٰ بی بی کوجانےاجازت دے دی

عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے 3 دن میں احتساب عدالت سے رجوع کرنےکا حکم دے دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت سے رجوع نہ کرنےکی صورت میں عبوری ضمانت غیر مؤثر ہو جائےگی۔